کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 2مشتبہ افراد گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی پولیس نے شیرشاہ اور نیوکراچی سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 40 ہزار سے زائد رقم برآمد کرلی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں فضل الرحمان اور رحیم آفریدی شامل ہیں، ملزمان نے چندہ جمع کرکے اپنے مرنے والے ساتھیوں کے ورثا کو عیدالاضحی کے موقع پر رقم دینا تھی۔گرفتار ملزم فضل الرحمان کے چار ساتھی وزیرستان میں دھماکوں میں مارے جا چکے ہیں جبکہ ملزمان نے تخریب کاری کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں