سمندری طوفان بائپرجوائے ،پاکستان بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سمندری طوفان بائپرجوائے پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جوانوں نے شاہ بندر سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ترجمان پاکستان بحریہ نے کہا کہ ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے، 64 ماہی گیروں کو سمندرسے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ کراچی میں ہیڈ کوارٹرز کمانڈر کراچی کے زیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔ ساحلی علاقوں میں موجود پاکستان بحریہ کے ہسپتا لوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پاکستان بحریہ کے کمانڈر کوسٹ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


