فلسطین کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری کو مستحکم کریں گے، چینی صدر
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کیلئے کام کرنے کو تیار ہے۔ فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ چین مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور پائیدار حل پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ گزشتہ روز محمود عباس چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔ فلسطین کے صدر محمود عباس چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیجنگ فلسطین کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری کو مستحکم کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ چین اور فلسطین اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


