سمندری طوفان، ضلعی انتظامیہ کیچ نے کوسٹل ہائی وے پر سفر پر پابندی عائد کردی

تربت (نمائندہ انتخاب) ضلعی انتظامیہ کیچ نے سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر تربت کراچی روٹ کوسٹل ہائی وے پر 14جون سے سفرپر پابندی عائد کردی ، ڈپٹی کمشنرکیچ نے تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے تاکید کی ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیاگیاہے ، احتیاطی تدابیر کے تحت کوسٹل ہائی وے پر سفرکرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے اسلئے 14جون 2023ءسے طوفان تھم جانے تک تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑی روک دیں ، ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں