تفتان میں بجلی، پانی، تعلیم، صحت کی عدم سہولیات کیخلاف گھریلو خواتین کا دھرنا
تفتان (این این آئی) پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان سیندک کراس پر گھریلو خواتین کا تفتان میں بجلی، پانی، تعلیم، صحت اور سڑکوں کی خستہ حالی کیخلاف دھرنا۔ ذرائع کے مطابق خواتین نے صبح سے دھرنا و احتجاج کیا، تفتان میں جون کی اس شدید گرمی میں خواتین اور بچوں نے آسمان تلے دھوپ میں احتجاج کیا۔ گھریلو خواتین کے اجتجاج میں سرکاری سطح پر کوئی بھی اہلکار نہ پہنچ سکا اور نہ کوئی علاقائی معتبرین نے ان سے حال و احوال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ہم تفتان کے بینادی مسائل کے متعلق آج اپنے گھروں سے نکلے ہیں، ان مسائل کے حل تک واپس اپنے گھروں کو نہیںجائیں گے، خواتین کے اجتجاج کی وجہ سے لندن روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
Load/Hide Comments


