لاہور،نامعلوم افراد کی سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ،ڈرائیورزخمی
لاہور(صباح نیوز)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات گئے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اویس شفیق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر پہنچ گئے اور تفصیلات حاصل کیں۔پولیس نے گولیوں کے خول اپنے قبضے میں لے لئے، پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا۔ لطیف کھوسہ نے فائرنگ سے متعلق بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، فائرنگ سے میرا ڈرائیورجاوید مزمل زخمی ہوگیا ، گیٹ اور گاڑی پرفائرنگ کے نشانات موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلا ء کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں۔
Load/Hide Comments


