سینیٹ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق کیس ،علی حیدرگیلانی سمیت 3افراد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مبینہ دھاندلی کیس میں علی حیدر گیلانی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جس میں جج امید علی بلوچ نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اور کیپٹن (ر)جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، جس میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ۔
Load/Hide Comments


