لاوارث بلوچستان پر کے پی اور پنجاب کا ڈی ایم جی گروپ کا قبضہ ہے، جمیعت

کوئٹہ:لاوارث بلوچستان پر کے پی کے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈی ایم جی گروپ کے افسروں کا مکمل قبضہ ہے صوبائی وزرا مراعات اور کرپشن کے بدلے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہارجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب ایوبی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی سالار حافظ مجیب الرحمن ملاخیل مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی حاجی قاسم خان خلجی مولانا سعداللہ آغاحاجی صادق الدین ایڈووکیٹ حافظ دوست محمد اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ اختیارات باقی دوطبقوں اور سٹی نالے کے مشرقی جانب رہنے والوں کے پاس ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جب صوبے کے تمام باڈرز مکمل سیل ہیں توپھر شہر میں سمگلنگ کے بہانے چیکنگ کاکوئی جواز نہیں کسٹم کے اختیارات ایف سی کو دینے کے بعد کسٹم کو بند کیا جانا چاہیے جب کسٹم حکام اتنے نااہل ہیں تو پھر ان کے وجود کی ضرورت کیا ہے اگر ایف سی ہر مرض کی دوا ہے تو پھر صوبے کے تمام اختیارات ایف سی کے حوالے کیا جائے ایف سی اہلکاروں کاعوام الناس کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت اور قابل گرفت ہے بلیلی چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ کے نام پر عوام کو ذلیل و خوار کرتے ہیں شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں بچے بوڑھے خواتین عام الناس اور مریضوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے ھر قسم کی گاڑیاں گھنٹوں چیکنگ کے نام پر لائن میں کھڑی رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے ایف سی کے ناروا رویے سینوجوان تشدد کے راستے پر گامزن ہورہے ہیں باڈرز بند ہیں سمگلنگ نہیں ہورہی ہے اگر ہوگی بھی تو کوئی مائی کا لال ایف سی کو حساب دیے بغیر اور ان کی ملی بھگت کے بغیر ایک کاٹن بھی گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا بلوچستان کے عوام کے ساتھ ایف سی کا ذلت آمیز رویہ نے نفرت بھونے کا عنصر پیدا کیا ہے جو پاکستان کے خلاف اداروں کی طرف سے دانستہ سازش ہے بلوچستان کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے. جمعیت علما اسلام عوام کے ساتھ ہونے والی ناروا کارروائیوں پر خاموش نہیں رہ سکتی لہذا بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہونے والے اس ناروا ظلم کوفوری طور پر بند کیا جائے اور ایف سے اختیارات واپس لیے جائیں وگرنہ جمعیت علمائے اسلام تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اس ناروا ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی اور اس ظلم سے عوام کو نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں