میڈیکل کالجز میں 33 نشستوں کا اضافہ کیا جائے، میر قدوس بزنجو کے مراسلے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مراسلے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو ارسال کیے گئے۔ مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ لورالائی میڈیکل کالج، جھالاوان میڈیکل کالج اور مکران میڈیکل کالج میں تعلیمی سال 2023-22ءکیلئے نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔ ہر میڈیکل کالج کے لئے 11 اضافی نشستوں کے حساب سے 33 سیٹوں کا اضافے کیا جائے۔ صوبائی کابینہ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق نشستوں میں اضافہ کے اقدام کو سراہا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں