عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوند کو سزا سنادی، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم

بہاولپور (صباح نیوز)بہاولپورکی فیملی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو سزا سنادی۔بہاولپور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو 6 ماہ کی سزا سنائی۔فیملی کورٹ کے جج نے ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید2 سال قید کاٹنا ہوگی۔خیال رہے کہ پہلی بیوی نیخاوندکے دوسری شادی کرنے پرعدالت میں درخواست دائرکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں