لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو کراچی ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے متعدد افراد کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا بھجوایا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے آذر بائیجان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا اور اس کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں