زہری میں مستحق اور یتیم بچوں کیلئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے کا قیام

زہری (نمائندہ انتخاب) دختر زہری یاسمین زہری کا زہری کے نادار یتیم بچوں کو اہم تحفہ، زہری گرلز ڈگری کالج سے متصل ایریا میں حاجی عید محمد زہری ٹرسٹ کی جانب سے غریب اور نادار بچوں کی مفت تعلیم و تربیت اور رہن سہن کے حوالے سے ادارہ قائم کیا جائے گا۔ یاسمین زہری کی قیادت میں اس پروجیکٹ پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوا، جس کے لیے زمین حاجی غلام حیدر لوٹانی نے فرائم کردی جو قابل تعریف ہے۔ اس ادارے سے زہری اور آس پاس کے علاقوں کے یتیم بچوں کو مفت دینی وعصری تعلیم، رہائش صحت و دیگر ضروری سہولیات میسر ہوں گی۔ مذکورہ پروجیکٹ کا قیام زہری کے غریب اور خاص کر یتیم اور بے سہارا افراد کے لیے نہایت ہی اچھا اقدام ہے۔ ادارے میں کمپیوٹر لیب، لائبریری، بہتر طبی سہولیات، صحت مند متوازن غذائیں، مفت ایمبولینس سروس و دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ ادارے کی نگرانی چیئرپریس حاجی عبد محمد زہری، میموریل ٹرسٹ کی یاسمین زہری کریں گی، سپروائزر عبدالعلیم زہری ہونگے۔ زہری کے عوام نے اس پروجیکٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے یاسمین زہری کی علاقہ دوستی، غریب پروری کو سراہتے ہوئے اس پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں