سوڈان میںجنگ کے دوران ایک ہزار47گھرانوں کو پاکستان واپس لایا گیا،بہروز ریکی
کوئٹہ: سوڈان میں پاکستانی سفیر میر بہروز ریکی نے کہا ہے کہ سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ہزار 47 گھرانوں کو پاکستان ائیر فورس کے ائیر بس اور C130 طیاروں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی جانب سے خصوصی تعاون کے ساتھ شپ کے ذریعے محفوظ طریقے سے پاکستان بھیجا ہے پاکستان واحد ملک ہے جس نے جنگ زدہ تباہ حال علاقے سے اپنے لوگوں کو بہتر طور پر سہولیات فراہم کرکے واپس پہنچایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سابق صوبائی نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا میر بہروز ریکی کا کہنا تھا کہ سوڈان میں جب حالات خراب ہوئے اور جنگ زدہ علاقے میں بمباری ہو رہی تھی تو وہاں دنیا کے مختلف ممالک کے لوگ جنگ زدہ علاقے میں پھنسے ہوئے تھے میں نے وزیراعظم پاکستان اور حکومت کی ہدایت کی روشنی میں سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے عید کی چھٹیوں کے باوجود تمام دفاتر کا عملہ جس میں سیکرٹریز ایڈیشنل سیکرٹریز اور دیگر اسٹاف نے چھٹیوں کے دوران 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے مشکل میں پھنسے ہوئے اپنے پاکستانی بھائیوں کو فوری طور پر جنگ زدہ علاقے سے وطن واپس لانے کے لئے کردار ادا کیا اور پاکستان ائیر فورس کی جانب سے 149 خاندانوں کو ائیر بس اور 111 افراد کو C130 طیارے جب کہ باقی خاندانوں کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی تعاون کیا گیا اور ان لوگوں کو شپ کے ذریعے سعودی عرب جدہ پہنچا کر انہیں کھانے پینے اور رہائش کی سہولت فراہم کی گئی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں وہاں سے حکومت پاکستان لوگوں کو بحفاظت یہاں پہنچایا ہے بہروز ریکی کا کہنا تھا کہ 430 خاندانوں کو بسوں کے ذریعے دشوار گزار بمباری کے دوران نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا ان تمام اقدامات میں وزیراعظم پاکستان ان کی ٹیم حکومت سمیت تمام اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر خارجہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران ان تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوڈان سے اپنے ہزاروں پاکستانیوں کو بہتر حکمت عملی کے تحت واپس وطن پہنچایا ہے اس موقع پر سابق نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے میر بہروز ریکی کو سوڈان میں جنگ زدہ علاقے مین پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو محفوظ آپریشن کے ذریعے پاکستان لانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل صورت حال میں پاکستانیوں کو ملک میں واپس لانے کے لئے کام کیا س سے دنیا بھر میں سفارتی سطح پر ان کی بہترین پذیرائی ہوئی ہے جس طرح انہوں نے سوڈان میں بہتر سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر حکومت کی پالیسی کے مطابق اپنے لوگوں کو جنگ زدہ علاقے سے پاکستان پہنچانے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ان کی ان کاوشوں اور اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا


