کندھ کوٹ ،ڈاکوؤں کی مزدا اور کار پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کندھ کوٹ(صباح نیوز)کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوئوں نے مزدا اور کار پر فائرنگ کردی۔ بخشاپور تھانہ کی حدود رانو انڈس ہائی وے کے مقام پر ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کار سوار جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مزدا کا ڈرائیور رفیق احمد بھی شامل ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے پر سکھر بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں