سی ٹی ڈی کی کارروائی، راشد بشمانی گرفتار
راشد بشمانی کے خلاف سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئراورنوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنےکاالزام ہے۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی جوکہ سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کر رہا تھا، نوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہا تھا۔راشد بشمانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں۔یاد رہے کہ راشد بشمانی کے خلاف سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئراورنوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنےکاالزام ہے دوسری جانب زرائع کے مطابق راشد پشمانی جمعہ کے روز سے لاپتہ ہیں ۔
Load/Hide Comments


