جھل مگسی، زمین کے تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

جھل مگسی (انتخاب نیوز) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد زخمی۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کوئٹہ جبکہ مرد کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ زخمی بچی کی والدہ نے قرآن پاک اٹھا کر جنگ ختم کرنے کی دہائی بھی دی۔ اس موقع پر متاثرہ شخص ارباب امداد نے بتایا کہ نوابوں نے ہم پر حملہ کیا ہے۔ میری جس بہن کو نوابوں نے اغواءکیا آج ان پر حملہ کیا گیا۔ میری بہن پر حملہ والد کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا۔ میرے والد اپنی زمینوں کو قبضہ ہونے سے بچا رہے ہیں، اس لیے ہمارے ساتھ یہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں