خضدار اشیا خورد و نوش کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ

خضدار اشیا خورد و نوش کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ خود ساختہ مہنگائی کنٹرول سے باہر، انجمن تاجران کی چشم پوشی پرائس کنٹرول کمیٹی منظر عام سے غائب تفصیلات کے مطابق خضدار میں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی روزمرہ خوردنوش کی اشیا میں منافع خوروں نے بے پناہ اضافہ کردی ہے اگر کہیں کسی چیز کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہو تو اس کو جواز بناکر دوگنا اضافہ کیا جاتا ہے پھل میوے تو متوسط طبقہ کی قوتِ خرید سے بھی باہر ہیں لیکن اب سبزیاں خرید نا بھی غریب طبقہ کیلئے تقریبا ناممکن ہوتے جارہے ہیں خضدار سٹی کے ایریا میں واقع جھالاوان کمپلیکس شدید مہنگائی کے لپیٹ میں ہے بازار کے مقابلے میں ہر سبزی میں بیس روپیہ سے پچیس روپیہ تک کا اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے دیگر چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہے عوامی حلقوں کہ جانب سے  بارہا نشاندہی کے باوجود خاطر خواہ کاروائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے جبکہ کم آمدنی والا طبقہ نانِ شبینہ کا محتاج ہوکر رہے گیا ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں