کامیابی پالیسیوں کے باعث بلوچستان حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تا ریخی بجٹ پیش کیا ہے ایوان میں کسی قسم کا احتجاج یا شور شرابا نہیں ہوا ۔ یہ بات انہوں نے بلو چستان اسمبلی کی لابی میں این این آئی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ پر اعتماد انداز میں کہا کہ بلو چستان حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ ایوان میں اپوزیشن یا اراکان کی جانب سے کسی قسم کا احتجاج یا شور شرابا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ تمام لوگوں نے بجٹ کو تسلی سے سنا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں