نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے لیگل نوٹس بھیج دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کے لیے پاکستان کے سابق کپتان نے بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی اور آئی پی سی منسٹری و چیف الیکشن کمشنر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔لیگل نوٹس میں چیف الیکشن کمشنر اور وفاقی وزارت سے استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کو ہر طرح کی پاوور کے استعمال سمیت میٹنگز کرنے سے روکا جائے۔ نوٹس کے متن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ کمیٹی کو 19 جون تک کام کرنے کی مہلت دی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ آج شام کو طلب کی گئی ہے، مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔میٹنگ کا مین ایجنڈا پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کی تشکیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں