پشین تحصل حرمزئی، ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (این این آئی) پشین میں ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق منگل کو پشین کی تحصیل حرمزئی کے علا قے کلی ادوشت دامن میں واقعہ گنگالزئی ڈیم میں ڈوب کر رفیع اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاںضرورئی کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں