عسکری ٹاور حملہ کیس ، خدیجہ شاہ نے ضمانت کیلئے درخواست دائرکردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔لاہور میں انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خدیجہ شاہ 9مئی کو عسکری ٹاور پر جلا گھیرا کے مقدمے میں نامزد ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 19جون کو پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں