مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہریوں کی فائرنگ سے 4 اسرائیلی ہلاک، 4 زخمی
مغربی کنارہ (این این آئی) مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 فلسطینی شہریوں نے فائرنگ کر کے 4 اسرائیلیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا، فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو مار دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دوروزقبل روز جنین کے پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 6 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔حماس نے اسرائیلیوں کی ہلاکت کو فلسطینیوں کی شہادت کا رد عمل قرار دیا۔علاوہ ازیں نابلس کے قریب سینکڑوں یہودی ا?باد کاروں نے فلسطینیوں کے کھیت جلا دیے، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
Load/Hide Comments


