زراعت کی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ انٹرویو شروع ہوگئے
کوئٹہ( این این آئی) محکمہ زراعت (زراعت توسیع) میں گریڈ4تا 14کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے ٹیسٹ اورانٹرویوشروع ہوگئے ۔محکمہ زراعت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق صوبائی سطح کے درجہ چہارم کے گریڈ1سے 3گریڈ تک انٹرویو 21جون جبکہ گریڈ4کے انٹرویو 22جون کو رانی باغ میں ہونگے جبکہ ضلعی سطح کے انٹرویوضلعوں میں مکمل ہوگئے ۔ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرایکسٹینشن عرفان بختیاری اور دیگر کمیٹی کے ممبران ٹیسٹ اور انٹرویو لے رہے ہیں اور ٹیسٹ اورانٹرویو کے دوران میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ ۔ترجمان کے مطابق تقریباً ساڑھے پانچ سال کے دوران محکمہ زرعی توسیع میں بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں پوسٹیں خالی تھیں جس کی وجہ سے محکمے کی کارکردگی متاثر ہورہی تھی حال ہی میں ہائیکورٹ بلوچستان کی دی گئی اجازت اور ہدایات کے مطابق بھرتی کاعمل شروع کردیاگیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اس امر کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ سروس کے دوران فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کی تعیناتی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جس کیلئے ضروری کوائف اوراسناد کو ضلعوں سے منگوایا گیا ہے لواحقین سے اپیل ہے کہ جلد از جلداپنے کاغذات مکمل کرکے ڈی جی آفس پہنچادیں۔


