کراچی ، زہریلی چیز کھانے سے ماں،بیٹی جاں بحق
کراچی (صباح نیوز) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں زہریلی چیز کھانے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کو اطلاع ملنے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ماں کی شناخت کلثوم جبکہ بیٹی کی شاخت ماہ نور کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب پولیس حکام نے کہا ہے کہ ابھی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا کچھ اور ہے ، موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہوگی۔
Load/Hide Comments


