سبی میں شدید گرمی سے کئی افراد بے ہوش، لوگ گھروں تک محدود، باران رحمت کے منتظر

سبی( آئی اےن پی) سبی شہر اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں انسان وجانور باران رحمت کے منتظر شدےد گرمی لگنے سے کئی افراد بے ہوشی کا شکار بوائز اسکاو¿ٹ کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی سبےل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تفصےلات کے مطابق سبی شہر وگردونواح مےں سورج سوا نےزے پر آگےا جس کے باعث گرمی کی شدےد مےں اضافہ ہوا سبی مےں گرمی لگنے سے ایک دن میںکئی افراد متاثر ہوکر ہسپتال پہنچ گئے جبکہ گرمی لگنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد بے ہوش ہوگئے محکمہ صحت کی جانب سے گرمی سے بچاو¿ وعلاج معالجے کے لئے خصوصی اقدامات کےے گئے سبی وگردونواح مےں شدید گرمی کے باعث دوپہر سے بازار اور گلیاں ویران ہوجاتے ہیں گرمی کے باعث دوپہر سے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیںسبی وگردونواح مےں انسان وجانور باراں رحمت کے منتظر ہے جبکہ سبی مےں بوائز اسکاو¿ٹ کی جانب سے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبےل کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے دور دراز سے آنے والے مرد خواتےن بچوں کو پانی کی سہولت بھی مےسر آرہی ہےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں