اپوزیشن کی سیاست ڈوبتی نظر آرہی ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کو ایم پی اے کی گرفتاری سے متعلق من گھڑت کہانی پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے ان کی سیاست ڈوبتی نظر آرہی ہے حکومت بلوچستان وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے بھر پورجدوجہد کررہی ہے پسند ونا پسند والا کاسلسلہ ختم کر کے حکومت نے تمام اضلاع میں برابر کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے رکھے ہیں یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ سخت لاک ڈاؤن چاہتے ہیں یا حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرینگے ہم نے عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے معمول کی زندگی کو بھی رواں دواں رکھنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 10مارچ کو بلوچستان میں کو رونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اس دن سے لیکر آج تک حکومت کورونا کے تدارک کیلئے اقدامات کررہی ہے کورونا سے معمول کی زندگی بری طرح متاثرہوچکی ہے صوبائی حکومت نے عالمگیر وباء سے بچنے کیلئے بجٹ رکھا ہے کورونا سے متعلق ماہرین بہتر بتاسکتے ہیں لوگ اس کو سازش قرار دے رہے تھے مگر آہستہ آہستہ لوگوں میں شعور وآگاہی بڑرہی ہے بد قسمتی سے ایس او پیز عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا تیزی سے پھیل رہی ہے پہلے مرحلے میں لاک ڈاؤن سے 5لاکھ لوگوں کو کفالت میں مشکل پیش آئی 17لاکھ لوگ غربت کا شکار ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں بین الصوبائی اور علاقائی ٹرانسپورٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ہوٹلوں سے متعلق ایس او پیز پر کام جاری ہے اس وقت بھی بہت ساری پرائیویٹ سیکٹرز بند ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں میں شعور وآگاہی کیلئے مہم چلارہی ہے گزشتہ 3ماہ کے دوران 26ہزار افراد گرفتار 7سو لوگوں کیخلاف ایف ا ٓئی آردرج کر لی گئی ہے بلکہ 5ہزار سے زائد لوگوں کو چالان کیا گیا ہے 16ہزار لوگوں کو وارننگ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ کورونا گھروں تک کیسے پہنچا اس وقت 7فیصد بچے،42فیصد جوان اور 6فیصد 60سال سے اوپر عمر والے افراد اس وباء کاشکار ہوئے ہیں پہلے متاثرہ مریضوں کی شرح 13تھی اب 22فیصد تک پہنچ گئی ہے بلوچستان کی عوام نے طے کرنا ہے کہ وہ سخت لاک ڈاؤن چاہتے ہیں یا حکومتی ایس او پیز عملدرآمد کرینگے یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا کے تدارک کیلئے اپنا کرداراداد کریں صوبے میں طبی سہولیات کی فراہمی کو پورا کیا جارہا ہے اس سلسلے میں 6ارب روپے ریلیز کئے جاچکے ہیں اور 13.3کا ایک پروجیکٹ وفاق کو بھیجا ہے امید ہے کہ وہ اس کو آئندہ بجٹ کا حصہ بنا یا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں صحت پر خصوصی توجہ دی جائے حکومت آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بوسٹنگ کٹس اور پلازمہ پروگرام پر کام کررہی ہے ملک بھر میں 9آر بی سی سینٹرز میں واحد کوئٹہ کا پلازمہ گرافی سینٹر ہے جس میں پلازہ گرافی کا آغاز کیا ہے پہلے مرحلے میں 10مریضوں کی پلازمہ ٹیسٹ کنڈکٹ کیا گیا ہے جس میں 8مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اس ٹیسٹ پر 52ہزار روپے لاگت آتی ہے صوبائی حکومت کا پہلے مرحلے میں 36سو کٹس کا پلان ہے صحافیوں کے سوالا ت کے جوابات دیتے ہوئے لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف جون میں ہی کیوں اچانک نمودار ہوجاتی ہے حکومت کی طرف سے کسی ایم پی اے کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے یہ ایک من گھڑت کہانی ہے متحدہ اپوزیشن کو اس پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے ان کے اعتراضات درست نہیں حکومت کی جانب سے ہر ضلع میں برابری کی بنیاد پر کام جاری ہے ہمیں اپوزیشن کی سیاست ڈوبتی نظر آرہی ہے حکومت نے ہمیشہ میگا پروجیکٹس سمیت جینمن منصوبے پر توجہ دی ہے پہلے ایم پی ایز پسند اورنا پسند کی بنیاد پر علاقوں میں فنڈز خرچ کرتے تھے مگر صوبائی حکومت نے اس بار تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام شروع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں