سابق سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر پر لینڈ مافیا کی سرپرستی کا الزام

لاہور (صباح نیوز)لاہور کے سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر پر لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے کا الزام سامنے آگیا، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ غلام محمود ڈوگر کے ڈی ایچ اے میں قیمتی اراضی ہتھیانے کیلئے ریکارڈ میں ردو بدل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن نے غلام محمود ڈوگر کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ریونیو اسٹاف کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں