مکہ مکرمہ، ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، ہزاروں پاکستانی عازمین کے منیٰ نہ پہنچنے کا خدشہ
مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب ہزاروں پاکستانی عازمین کے منیٰ نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔نجی نیوز کے مطابق آج مناسک حج کا پہلا دن ہے جہاں بدانتظامی کے باعث ہزاروں پاکستانی عازمین منی کی خیمہ بستی پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، حاجیوں کو آج ظہر سے پہلے منیٰ کے خیموں میں پہنچنا ضروری ہے لیکن ہزاروں حاجیوں کا منیٰ پہنچنے سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کے چیئرمین سعید ملک نے کہا ہے کہ پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کا پاکستان ہاؤس سے بار بار رابطہ ہوا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، وزیر اعظم صورتحال کا نوٹس لیں، حج گروپ آرگنائزرز پنجاب کی اپیل مکتب 13 کے سرکاری حاجی منیٰ میں پریشان ہیں، عازمین کارڈ دے دئیے لیکن جگہ نہیں دی جارہی۔اطلاعات ہیں کہ ہزاروں عازمین حج اپنی اپنی عمارتوں میں پھنسے ہیں، منتظمین سے بار بار رابطہ کیا جارہا ہے مگرکوئی جواب نہیں مل رہا ہے اور پرائیویٹ حج آرگنائزر اپنے طور پر پرائیویٹ گاڑیوں کا انتظام کررہے ہیں۔


