شہر یار آفریدی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

راولپنڈی (صباح نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے شہریار آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔،عدالت نے شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ساتھ ہی 10 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے سماعت کی، شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں