حکومت کھل کر سامنے آئی ہے کہ ہم عدلیہ اور آئین کو نہیں مانتے، لطیف کھوسہ
اسلام آباد (صباح نیوز)سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ پر ہونیوالے اعتراض پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی حیرانی ہوئی، یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکومت کھل کر سامنے آئی ہے کہ ہم عدلیہ اور آئین کو نہیں مانتے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ ٹوٹنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم اسے نہیں مانیں گے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی حیرانی ہوئی۔ وکلا اس عمل کو نہیں مانیں گے۔ یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، اس پر اعتراض نہیں بنتا۔
Load/Hide Comments


