ری پبلیکن پارٹی کی ایران اور حزب اللہ پر مزید پابندیاں عاید کرنے کی سفارش

واشنگٹن:امریکا کی حکمران جماعت ری پبلیکن پارٹی نے ایران اور اس کی مقرب لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا ری پبلیکن پارٹی کی سکیورٹی کمیٹی کی امریکا کے تحفظ کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ میں ایک بڑا حصہ ایران کی طرف سے درپیش خطرات پر مرکوز کیا۔کمیشن نے امریکی اتحادیوں کی حمایت کرنے اور ایران کے خطرات سے نمٹنے کے بارے میں اپنے وژن اور سفارشات کی وضاحت کی۔ری پبلیکن کمیٹی کا کہناتھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے معاملے میں جو نقطہ نظر اپنایا گیا وہ مناسب اور معقول ہے۔ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ایک بدمعاش اور دشمن ریاست کے طور پر ڈیل کررہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ کمیٹی نے ایران پر جوہری پروگرام کے حوالے سے طے پائے معاہدے کی خلاف ورزیوں پر مزید پابندیاں عاید کرنے کی بھی سفارش کی۔امریکا کی ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے ایران کی وفادار عراق اور لبنان کی شیعہ ملیشیاؤں بالخصوص حزب اللہ پر مزید پابندیاں عاید کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں