منگچر سے چوری ہونیوالے عید قربانی کے 30 جانور سوراب سے برآمد، 2 افراد گرفتار

سوراب (یو این اے) سوراب لیویز نے منگوچر سے چوری ہونے والے عیدِقربان کے 30 جانوروں کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق رات کے پہر منگوچر ضلع قلات سے عیدِ قربان کے 30 جانور چوری ہوئے تھے۔ قلات لیویز نے تمام اضلاع کو اطلاع دی تھی۔ چوری شدہ جانوروں کو ایک شہزور گاڑی میں پنجگور لیجایا جارہا تھا۔ محمد عالم کی سربراہی میں کلغلی لیویز نے نہایت ہی مہارت سے انکو پکڑا۔ چوروں کی شناخت عبدالواحد ولد امین ساکن منگوچر، اور علی نواز ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی۔ دریں اثنا، انہوں نے اقبالِ جرم بھی کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد چور اور جانوروں کو SHO لیویز منگچر سیف اللہ کے سپرد کیا گیا۔ یاد رہے، نافذ العمل ضلع بندی کیوجہ سے سوراب لیویز کی ضلع کی داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں