طالبان نے امریکی فوج کے مکمل انخلا کی شرائط پوری نہیں کیں، امریکی جنرل

واشنگٹن:امریکی جنرل فرانک مکینزی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کے حوالے سے طالبان نے ابھی تک تمام شرائط کو پورا نہیں کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مکینزی نے کہا کہ ابھی تک یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ افغانستان سے امریکا پر پھر کسی حملے کی منصوبہ بندی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس شرط کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان کے زمینی حقائق میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ امریکا اور طالبان کے مابین فروری میں دوحہ میں طے پانی والی امن ڈیل کے تحت پینٹا گون نے آئندہ مئی تک افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا کا عمل مکمل کرنا ہے۔ تاہم اس کے لیے امریکا نے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں