حب، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے ماموں نے بھانجی کے شوہر کو قتل کردیا، ملزم گرفتار
حب (نمائندہ انتخاب) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کھانے کی دعوت پر بلا کر خاتون کے ماموں نے بھانجی کے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، بھانجی نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، آلہ قتل برآمد، لڑکی کے والد نے کچھ عرصہ قبل لاکھڑا تھانہ میں مقتول چنیسر کیخلاف اپنی بیٹی کے اغواءکا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات گئے حب شہر کے علاقہ مشرقی بائی پاس سے متصل علاقے میں چنیسر نامی شخص کے قتل کے حوالے سے حب سٹی پولیس کے SHOکے مطابق گزشتہ رات مشرقی بائی پاس سے متصل شیخ گوٹھ کے قریب ایک خاتون نور بی بی کو پولیس اہلکاروں نے بھاگتے ہوئے دیکھا اور جب قریب آئی تو ا±س نے پولیس سے مدد مانگی اور بتایا کہ ا±سکے ماموں محمد رمضان نے ا±سکے شوہر چنیسر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور اب وہ ا±سے بھی مارنا چاہتا ہے جس پر پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور نور بی بی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق نور بی بی نے کچھ عرصہ قبل اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کی مرضی منشا کے خلاف چنیسر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جس پر نور بی بی کے والد جیون نے مقتول چنیسر کے خلاف اپنی بیٹی کے اغواءکا مقدمہ بھی لاکھڑا پولیس تھانہ میں درج کرایا تھا پولیس کے مطابق نور بی بی نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز ا±سکے ماموں محمد رمضان نے ا±ن سے ملاقات میں معاملے کو حل کرانے اور کھانے کی دعوت کا جھانسہ دیکر ا±سے اور اسکے شوہر کو اپنے گھر رحیم آباد بلا یا بعدازاں ا±سکے والد کے گھر چلنے کا کہا جس پر وہ اپنے شوہر اور ماموں کے ہمراہ جارہے تھے کہ راستے میں ا±سکے ماموں نے پستول نکال کر ا±سکے شوہر پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تاہم وہ وقوعہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی پولیس کے مطابق ملزم کو خانقائ رحیم آبا د سے حراست میں لے لیا گیا ہے اور الہ قتل برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردگئی ہے۔


