کوئٹہ سول لائن پولیس تھانے کی حدود سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ سول لائن تھانہ پولیس کی حدود میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے یہ بات ایس ایچ او سول لائن تھانہ مٹھا خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سول لائن تھانہ کو جسے ہی اطلاع ملی فوری طورموقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص کی لاش کو سول ہسپتال شناخت کے لیے منتقل کردیا ہے ورثا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ لاش کو شناخت کریں اور تھانہ سول لائن تھانہ سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں