مون سون کی ممکنہ بارشیں، برساتوں نالوں پر قائم تجاوزات ختم کی جائیں، کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ : کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت مون سون کی ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی پیشگی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پیشین ڈاکٹر یا سر بازئی، اسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کو ئٹہ ڈویژن بابر خان کے علاوہ محکمہ امیر یگیشن ، پی ڈی ایم اے، ایجو کیشن، صحت، سی اینڈ ڈبلیو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراہیم بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمشنر کو مٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے تمام متعلقہ ڈی سیز اور محکموں کے درمیان جامع حکمت عملی کے تحت مشترکہ تعاون اور برساتی نالوں ، سیوریج سسٹم کی بہتری اور صاف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس حوالے سے متعلقہ محکمے فوری طور عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام ادارے مون سون سے قبل اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں جبکہ ضروری مشینریز، ڈی واٹر جنگ پمپس اور ریسکیو عملے کو الرٹ رکھا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کو ئٹہ ڈویژن نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے مون سون کی متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ شدید بارشوں کی صورت میں مالی اور جانی نقصانات کا اندیشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے والی ہیں کیونکہ گزشتہ سال کی شدید اور طوفانی بارشیں رہیں۔ لہذا اس سال بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی کنٹی جنسی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ شہریوں کو فوری طور پر مشکلات سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے،اس معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر نظر ر کھی جائے اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو اسکو فوری حل کیا جا سکے۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز محکمہ ایریگیشن سے بھاری مشینریز کی موجودگی کو یقینی بنائیں جبکہ پر وائٹ افراد اور کنٹریکٹر ز سے بھی مشینریز حاصل کئے جائیں۔ محکمہ ایریگیشن کو ہدایت کی کہ ایس ڈی اوز اور ایکسینز کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت تمام ہسپتالوں میں عملے ، ادویات اور سہولیات کیلئے اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں