بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی کیلئے نیا نظام، مسحقین کو رقم بینک سے ملے گی
کوئٹہ (یو این اے) حکومت اگلے ماہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے ادائیگی کا نیا نظام شروع کرنےکا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت وہ لمبی قطاروں میں لگنے اور ایجنٹوں کو کمیشن دینے کے بجائے براہ راست اپنے بینک اکانٹس میں رقم حاصل کریں گے۔نیا نظام ابتدائی طور پر پانچ اضلاع کوئٹہ، سکھر،شمالی وزیرستان، لاہور اور پشاور میں شروع کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر پانچ بینکوں بشمول بینک الفلاح، جے ایس بینک، سندھ بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، اور نیشنل بینک کو اس مقصد کے لیے چنا گیا ہے اور بعد میں مزید بینکوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


