مورو کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق، 20سے زائدزخمی

مورو (این این آئی)مورو کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے ایک ہے خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 20 سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔مورو کے قریب درس تھانے کی حدود میں کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار بچوں سمیت تین خواتین شامل ہیں جن کی شناخت فیضان ،سمیع اللہ،دعا ،فائزہ ،محسن اور سمیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔کار سوار تحصیلدار اعجاز برڑو کشمور سے اپنی فیملی کے ساتھ حیدرآباد جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مورو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے نعشوں اور تمام زخمیوں کونوشہروفیروز،مورو، نوابشاہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب مورو پولیس کی جانب سے مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں