تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل، 17 رکنی کراچی نگران کمیٹی کا اعلان
کراچی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، تحریک انصاف نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق نگراں کمیٹی میں خرم شیر زمان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی کمیٹی میں عالمگیر خان، عطاءاللہ، فہیم خان، آفتاب جہانگیر، ارسلان تاج، سعید آفریدی، راجہ اظہر، مبشر حفیظ، مسرور سیال اور ایڈووکیٹ عبدالوہاب شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں کمیٹی میں شہاب امام کو سیکریٹری کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


