ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاﺅنٹ ہولڈر ایک دن میں 10 ہزار تک پوسٹ پڑھ سکیں گے

نیویارک (این این آئی) ٹوئٹر صارفین کے لیے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف کرادی گئیں۔کمپنی مالک ایلون مسک کے مطابق تصدیق شدہ اکاﺅنٹ ہولڈر ایک دن میں 10 ہزار تک پوسٹ پڑھ سکیں گے۔غیرتصدیق شدہ اکاﺅنٹس ہولڈر ایک دن میں ایک ہزار پوسٹ پڑھ سکیں گے۔نئے غیرتصدیق شدہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہولڈر ایک دن میں صرف 500 پوسٹ پڑھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کو ڈیٹا تک رسائی میں مشکل کا سامنا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں