اوتھل، گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو کچل دیا

اوتھل (یو این اے)لسبیلہ کے ضلعی صدر مقام اوتھل کے قریب مین قومی شاہراہ پر حاجی پیر کے قریب حادثہ، پک اپ گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو کچل ڈالا،1 نوجوان جاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل حاجی پیر کے قریب ٹریفک حادثہ پک اپ گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد کو کچل ڈالا 1 شخص جاں بحق 2 زخمی جاں بحق نوجوان کی شناخت نجیب اللہ ولد عزیز کے نام سے ہوئی ہے، موٹرسائیکل پر باپ بیٹا سمیت تین افراد سوار تھے۔جاں بحق نوجوان کی شناخت نجیب اللہ ولد عزیز کے نام سے ہوئی ہے، شدید زخمیوں میں عبدالعزیز گدور ولد محمد عمر اور سمیر ولد نصیر شامل ہیں۔لاش اور زخمیوں کو DHQ اوتھل میں طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے جن کا تعلق بیلہ گدور قبائل سے ہے جبکہ پک گاڑی کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں