چاغی، ملیریا نے وبائی شکل اختیار کرلی، درجنوں افراد متاثر
چاغی (نامہ نگار) ضلع چاغی میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کرلی محکمہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں مختلف علاقوں میں درجنوں افراد ملیریا سے متاثر سرکاری سطح پر نہ کوئی ٹیسٹ سسٹم موجود اور نہ ہی ملیریا اسپرے کا کوئی انتظام غریب لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھاری بھر رقوم دیں کر علاج کرانے پہ مجبور ضلع چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین اور تحصیل چاغی شہر و آس پاس کے علاقوں میں ملیریا سے روزانہ درجنوں افراد متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ملیریا ایک وبائی شکل اختیار کر چکی ہے سرکاری سطح پر محکمہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کی طرف سے ملیریا کے بچاؤ اور اسکے علاج کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں جس سے غریب لوگ دور دراز علاقوں سے شہر کے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جہاں پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس کی سکت غریب لوگ نہیں رکھتے دالبندین کے اکثر پرائیویٹ کلینکس میں ناتجربہ کار اور بغیر ڈپلومہ کے لڑکوں کو بٹھا کر لوگوں کے جانوں سے کھیل رہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری صحت اور کمشنر رخشان ڈویژن سے گزارش ہے کہ وہ دالبندین میں ملیریا کے تدارک اور علاج کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کے لیبارٹریز میں بیھٹے ناتجربہ کار اور بغیر ڈپلومہ والے افراد کے خلاف کاروائی کریں۔


