بجلی کی بندش اور اداروں کی جانب سے عوامی نمائندوں سے عدم تعاون کیخلاف احتجاج کریں گے، چیئرمین بلدیہ گوادر

گوادر (این این آئی) چیئرمین بلدیہ گوادر شریف میاہ دادب نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے مسئلے پر گوادر عوام کو شدید اذیت دینے اور اداروں کی جانب سے عوامی نمائندوں سے تعاون نہ کرنے کے خلاف کونسلران اور عوام ضلعی انتظامیہ کے آفس کے سامنے احتجاج کریں گے، لگتا ہے اداروں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کی بات نہ سنی جائے، ہم نے عوام کے ووٹ صرف کرسی پر بیٹھنے کے لئے نہیں لئے بلکہ کل بھی ہم عوام کے لئے سڑکوں پر تھے آئندہ بھی ہوں گے مگر عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کل تک اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پرسوں گوادر عوام سڑکوں پر ہوگی، بلدیہ گوادر کے چیئرمین شریف میاہ داد نے گوادر کے عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہ کرنے پر مسلسل تنگ کرنے اور شدید ذہینی اذیت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عوام ہم پر امید لگائے بیٹھے ہیں مگر ادارے نہ تو ہماری بات سنتے ہیں اور نہ ہی تعاون کرتے ہیں بلکہ لگتا ہے انھیں باقاعدہ ہدایات دی گئی ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں سے قطعی تعاون نہ کیا جائے۔چیئرمین نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ اس لئے نہیں دیا کہ ہم صرف کرسیوں پر بیٹھیں بلکہ ہم کل بھی عوام کے لئے سڑکوں پر تھے آئندہ بھی احتجاج کریں گے اور کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم خاموش رہیں گے بلدیہ چیئرمین نے واضح طور پر کہا کہ اگر کل تک گوادر میں بجلی کے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بند نہیں ہوئی اور ٹرانسفارمرز کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو پرسوں 6 جون بروز جمعرات صبح بجے ڈی سی آفس کا گھیراو¿ کریں گے اور مسائل کے حل تک گھیراو¿ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے اپنی آواز حکام بالا تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں