ژوب، دہانہ سر سانحہ کیخلاف آل پارٹیز، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی ہڑتال، عوام کی پریشانی دیکھ کر سڑک کھول دی
ژوب(آن لائن) سانحہ دانہ سر واقع کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ٹرانسپورٹ یونین انجمن تاجران کی کال پر ژوب کوئٹہ اور ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراھ کو احتجاجا بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے ژوب کوئٹہ روڈ کو اپوزئی قبرستان کے مقام پر اور ژوب ڈی آئی خان روڈ کو سیلیازہ پل کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کیا علاوہ ازیں کمشنر آفس کے سامنے دھرنا آج بھی چوتھے روز جاری رھا آل پارٹیز ایکشن کمیٹی انجمن تاجران ٹرانسپورٹ یونین قبائلی عمائدین اور سماجی تنظیموں کے رہنماﺅں نے دھرنا کے شرکا سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ علاقے میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے پشتون وطن میں بے گناہ انسانوں کو مختلف طریقوں سے ختم کرنے کا معمول بن چکا جس کے تدارک کیلئے ھم سب کو ایک ھوناپڑے گا ناروا ظلم کے خلاف تمام سیاسی سماجی تنظیمیں اور ژوب شیرانی کے غیور عوام ایک ھیں دھرنا مقررین نے کہا کہ ھمارے مطالبات جائز ھیں اور اپنے جائز مطالبات کے تسلیم ھونے تک احتجاج جاری رہے گا۔علاوہ ازیں عوام خصوصاً مسافروں کے سخت مشکلات کے پیش نظر پہیہ جام ہڑتال ختم ژوب کوئٹہ ڈی آئی خان روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ٹرانسپورٹ یونین ژوب ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجبار کاکڑ نے بتایا کہ فی الحال ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کریں گے ۔


