بینک جتنے ڈالرز کمائیں گے اتنی ایل سی کھول سکیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی (آن لائن) اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ بینک جتنے ڈالرز کمائیں گے اتنی ایل سی کھول سکیں گے، اس فیصلے کا سرکلر جاری کیاجائے گا اور اسٹیٹ بینک صورتحال کی نگرانی کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ سہولت نہیں تھی اس لئے درآمدات کو قابو کئے رکھا۔ آئندہ بزنس کو بہت زیادہ سپورٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں