عون چوہدری نے پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکردی ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں پٹیشن دائر کی ہے۔پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پرپابندی کی استدعا کی گئی ۔
Load/Hide Comments


