کشن گنگا ڈیم تنازع، عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کا کیس قابل سماعت قرار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان کو بھارت کے ساتھ کشن گنگا ڈیم تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں مل گئی۔ اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق کشن گنگا ڈیم کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کا پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کردیا۔ ذرائع اٹارنی جنرل آفس کا بتانا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم پرپاکستان کا کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن نے دائرہ اختیار پر پاکستان کے مو¿قف کی توثیق کردی ہے۔ متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر کام کا آغاز 2009ءمیں ہوا تھا اور اس منصوبے سے 330 میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔ پاکستان کا اس متنازع منصوبے کے حوالے سے مو¿قف ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی بینک نے کشن گنگا منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات کرائے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ 19 مئی 2018ءکو پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں