آئی ایم ایف نے بجٹ تیا ر کیا، حکمرانوں کے پاس اختیار نہیں، سینیٹ میں بھی احتجاج کیا جائیگا، مولانا حیدری

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی وفاقی بجٹ کیخلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا کیونکہ موجودہ بجٹ عوام دشمن ہے ملازمین جو کسی بھی ملک کے تعمیر وترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کیلئے قسم کا کوئی اعلان نہ کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے موجودہ حکمرانوں کی پچھلے دو سالوں کے دوران کارکردگی سے عوام کو یہ بہتر طور پر اندازہ ہوچکا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو تباہ کر کے دم لینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2020-21ایک ظالمانہ بجٹ ہے اس میں غریب عوام کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا ہمارے ملک میں زراعت ایک اہم شعبہ ہے جس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے موجودہ ٹڈی دل کے حملے سے زراعت سے وابستہ افراد نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں لیکن اس بجٹ میں ٹڈی دل کی تدارک کیلئے کوئی پالیسی یا رقم مختص نہیں کیا گیا جو زمینداروں کے زخموں پر نمک چڑکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے کوئی اعلان نہ کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ حکمران نہیں چاہتے کہ ملک میں غریبی ختم ہو موجودہ بجٹ صرف الفاظوں کے ہیر پیر ہے اس کے سوا کچھ نہیں کورونا کا بہانہ کر کے یہ بجٹ بھی آئی ایم ایف سے تیار کروایا گیا ہے حکمرانوں کے پاس یہ اختیار تک نہیں کہ وہ اپنے ملک کیلئے بجٹ بنا سکیں انہوں نے کہا کہ پچھلے 2سالوں کے دوران حکمرانوں نے ملک میں معیشت بہتر بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے آج ملک مزید پسماندگی کی طرف گامزن ہے انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے عمرانی حکومت نے ان سب وعدوں سے یوٹرن لیتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے بلکہ ان سے روزگار چھین رہے ہیں موجودہ بجٹ غریب عوام کی زندگی پر اثر کرے گا جس سے ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کیلئے مزید مشکلات بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی بجٹ کا بھر پور مذاحمت کرینگے کیونکہ موجودہ بجٹ میں عوام کیلئے کوئی خاص منصوبہ نہیں رکھا گیا اور اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے جان کو چھڑانے کیلئے ماضی کی حکومتوں پر اپنی غلطی کا ملبہ ڈال دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں