منتخب عوامی نمائندوں کا بھرپور احترام کرتے ہیں، مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، ڈی سی گوادر

گوادر (آن لائن) ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور اس کے تمام ارکان عوام کے منتخب نمائندوں کا بھر پور احترام کرتے ہیں امید رکھتے ہیں کہ عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی توقعات کے مطابق ان کے مسائل کی نشاندہی اور حل کے لئے اقدامات انجام دیں گے ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے چیئرمین ٹان کمیٹی گوادر شریف میانداد کی جانب سے انتظامیہ پر بلا وجہ نکتہ چینی اور بلا وجہ و بلا جواز دھرنا اور آفس کا محاصرہ گھیرااور روڈ بلاک وغیرہ کی دھمکی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مسئلہ حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شہر کی ضرورت کے پیش نظر چھ ٹرانسفارمر منگوائی ھے جن میں سے پہلا ٹرانسفارمر خود چیئرمین کے کہنے پر لگایا گیا ہے ، بجلی فراہمی کی صورت حال بہتر ھوئی ہے اور لوڈشلیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی آئی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یقنا پانی کی فراہمی بھی گوادر کے شہریوں کا ایک اہم مسئلہ اور اس مسلے کے حل کے لئے بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں اور خاص طور سے عوام کے منتخب نمائندوں سے ہرممکن تعاون کےلیے تیار ھے انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کس کا حق وہ احتجاج کا حق رکھتا تاہم کسی کو بلا جواز ہڑتال ،دھرنا، گھیرا اور سرکاری دفاتر کے محاصرہ وغیرہ کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عوامی نمائندے امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات میں تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں