بلوچستان میںمردم شماری مکمل ہونے کے باوجود اساتذہ کو ان کا معاوضہ تاحال مل نہ سکا
کوئٹہ(یو این اے )محکمہ شماریات کی جانب سے ایک ماہ کی بجائے تین ماہ میں مردم شماری مکمل کرنے کے باوجود اساتذہ کو ان کا معاوضہ تاحال مل نہ سکا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے اکاﺅنٹ میں تمام رقم پڑی ہوئی ہے لیکن نہ جانے کب اساتذہ کو یہ معاوضہ مل سکے گا بعض اساتذہ نے عید الضحی بھی پرانے کپڑوں میں اپنے بچوں کے ہمراہ گزار دی تفصیلات کے مطابق محکمہ شماریات کی طرف سے یکم مارچ 2023کو مردم شماری کرنے کا آغاز ہوا جو محکمہ تعلیم کے ملازمین کے ذمے لگا یا گیا ملازمین نے یہ ذمہ داری خلوص ایمانداری کیساتھ اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر پوری کی محکمہ کی طرف سے مردم شماری کا دورانیہ ایک ماہ مقررکیا گیا تھا جس میں بعد میں توسیع کر کے ایک ماہ کی بجائے تین ماہ کردیا گیا تین ماہ کے فیلڈ ورک کے دوران فیلڈ اسٹاف کو معاوضہ یا سفری اخراجات کی مد میں چار ماہ گزرنے کے باوجود اب تک ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا اب شنید میں آیا ہے کہ ان اساتذہ کی رقم ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے اکاﺅنٹ میں پہنچ چکی ہے لیکن تا حال اساتذہ کو ان میں سے ایک روپیہ بھی نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سخت پریشان ہیں روز ضلعی آفیسران کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ان کی کوئی داد رسی نہیں کی جارہی ہے وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان اس کا نوٹس لیں اور اساتذہ کو ان کی بقا یا رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو۔


